LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

Web Desk

29 September 2026

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازیں تیار کر کے پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور جیل کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ ریئلٹی شو ‘بگ باس 20’ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے اے آئی کے غلط استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور انکشاف کیا کہ وہ خود بھی اس قسم کی جعل سازی اور جعلی ویڈیوز کا شکار بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کے ذریعے کسی کی آواز ڈب کرنا یا ایسی ویڈیوز بنانا انتہائی خطرناک اور سنجیدہ معاملہ ہے جس میں لوگوں کے جلی بیانات یا سچائی سے ہٹ کر مواد وائرل کر دیا جاتا ہے۔

سلمان خان نے واضح کیا کہ اگر کوئی عام صارف حقیقت سے ناواقفیت کی بنا پر ایسی ویڈیو شیئر کر دیتا ہے تو بات الگ ہے، لیکن جو لوگ جان بوجھ کر جعلی اے آئی مواد تیار کرتے ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایسے ایک یا دو عناصر کو جیل نہیں بھیجا جائے گا، یہ سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ اداکار نے سوشل میڈیا کے لیے باضابطہ سینسرشپ اور سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارمز پر غنڈہ گردی اور ہراساں کیے جانے والے رویوں کی روک تھام کے لیے لوگوں کو ان کے مواد کا جواب دہ بنایا جائے۔ انہوں نے عام شہریوں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا کہ شوبز شخصیات تو سائبر سیل سے رابطہ کر سکتی ہیں، لیکن عام آدمی کے پاس اس سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے وسائل موجود نہیں ہوتے۔