LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن

فائنل میں پاکستان اپنی اے گیم پیش کرے گا، سلمان علی آغا

Web Desk

30 October 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا نے سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کل کا فائنل پاکستان کے نام ہوگا، اور تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ جن پچز پر اب تک میچز کھیلے گئے، ان سب کی کنڈیشنز مختلف تھیں، تاہم ٹیم نے پریکٹس سیشنز میں کافی محنت کی ہے اور کوچز کے ساتھ مل کر اپنی خامیوں کو بہتر بنانے پر بھرپور کام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم شاندار کھیل پیش کر کے فائنل میں پہنچی ہے، جبکہ ہماری کوشش ہوگی کہ جدید طرز کی کرکٹ کھیلیں اور فائنل میں اپنی ‘اے گیم’ پیش کریں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کوچ کی یہ بات درست ہے کہ ہم ابھی تک اپنی بہترین کرکٹ پیش نہیں کر سکے، لیکن فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی بلے باز نے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی اعزاز سے کم نہیں، میدان میں اترتے ہی پوری توجہ صرف اور صرف میچ پر مرکوز ہوتی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اپنی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی، تاہم وہ کوشش کریں گے کہ فائنل میں ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں۔ کپتانی کے دباؤ کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دباؤ تو ہمیشہ ہوتا ہے لیکن اب وہ پہلے کی نسبت کم دباؤ محسوس کر رہے ہیں، اور انہیں امید ہے کہ کل کا فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوگا۔

سینئر کھلاڑیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ فخر زمان اور بابر اعظم نے پاکستان کو کئی میچز جتوائے ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ اپنی کارکردگی کو کیسے بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں ایسا وقت آتا ہے جب وہ پوری کوشش کے باوجود رنز نہیں بنا پاتا، کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں مستقل کامیاب رہنا آسان نہیں ہوتا، اس لیے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہئیں۔ انہوں نے شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف انہوں نے ہمیں ایک یادگار میچ جتوایا جسے کھلاڑی اور شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ فائنل کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کپتان اور کوچ کریں گے، کرکٹ اعداد و شمار پر نہیں بلکہ میچ کے دن کی کارکردگی پر کھیلی جاتی ہے، اور اگر تمام کھلاڑی اپنی پوری صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو ٹرافی پاکستان کے نام ہو سکتی ہے۔