تیرا میں معاملات تشویشناک، سرکاری جرگوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجا
Web Desk
3 February 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے تیرا میں جاری صورتحال، آپریشن اور پارٹی مؤقف سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ تیرا کے عوامی جرگے نے آپریشن کی حمایت کی ہے، کیا پی ٹی آئی اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے؟ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تیرا میں عوامی جرگے بھی ہیں اور سرکاری جرگے بھی، جبکہ بعض جرگے سرکار خود کرواتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیرا میں ایک لاکھ تہتر ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور وہاں ہونے والے فیصلے تیرا کے عمائدین کی مرضی سے نہیں ہو رہے۔ ان کے مطابق علاقے میں معاملات انتہائی تشویشناک ہیں اور سرکاری جرگے بٹھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان سہیل آفریدی کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کا انہیں تاحال علم نہیں، تاہم آج شام سہیل آفریدی سے ان کی ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ چار ارب روپے جو ملے ہیں وہ آپریشن کے لیے نہیں تھے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 میں حکومت نے بے گھر ہونے والے افراد کو چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن یہ رقم آج تک ادا نہیں کی گئی۔
علیمہ خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بانی کے لیے خلوص کا حصار ہیں، اور جو شخص جھوٹ بولتا ہے وہ عمران خان کا وفادار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی جانب سے دھرنا ختم کرنے سے متعلق بات بالکل جھوٹ تھی۔
انہوں نے مشعال ملک کے بیان کو لغو اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو جھوٹ بولتا ہے اسے اپنے جھوٹ کا حساب دینا ہوگا، جبکہ مشعال یوسفزئی سے آٹھ فروری کے بعد بازپرس کی جائے گی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم بہت سی باتیں فون پر نہیں کر سکتے کیونکہ فونز کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات لڑے جا رہے ہیں، حتیٰ کہ وہاں بھی جہاں انصاف کی امید نہیں۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026