امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
Web Desk
20 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے سال تک ملتوی کر دیا ہے۔
بین الاقوامی و امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دورے سے واپسی پر صدارتی طیارے میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے معاملے پر کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کریں گے، اور نئے سال کے آغاز کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دونوں ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور دونوں عالمی رہنما اس جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو بھی اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اپنا ذہن کسی بھی وقت تبدیل کر سکتے ہیں، اور اگر وہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے بھی ہوں تو پیشگی طور پر اپنا ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں ایک اہم نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، جس میں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والے تاریخی سہ فریقی مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026