امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
Web Desk
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ رکوانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق پیش کی گئی قرارداد مسترد کر دی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایوانِ بالا (سینیٹ) میں ہونے والی رائے شماری میں قرارداد کے حق میں 48 جبکہ مخالفت میں 51 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد ری پبلکن ارکان نے ایک مرتبہ پھر ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسی کی کھل کر حمایت کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کے دوران دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جہاں ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹر مین نے اپنی جماعت کی پالیسی کے برعکس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ دوسری جانب ری پبلکن سینیٹرز سوزن کولنز، رینڈ پال اور لیزا مرکوسکی نے پارٹی لائن سے ہٹ کر قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔
واضح رہے کہ ایران کے خلاف رواں برس فروری میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے آغاز کے بعد سے ڈیموکریٹ ارکان مسلسل جنگی اختیارات (وار پاورز) سے متعلق قراردادیں پیش کر رہے ہیں، جن کا مؤقف ہے کہ امریکی صدر کو کانگریس کی باضابطہ منظوری کے بغیر جنگ جاری رکھنے کا اختیار حاصل نہیں ہونا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026