ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا
Web Desk
20 November 2026
ترکیہ نے اپنا پہلا جدید بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ’قزل ایلما‘ (Kizilelma) باضابطہ طور پر اپنی مسلح افواج کے حوالے کر دیا ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 3 جدید بغیر پائلٹ جنگی طیارے ترک سیکیورٹی فورسز کے سپرد کیے گئے ہیں۔
اس انتہائی اہم دفاعی پیشرفت کے ساتھ ہی ترکیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے مکمل طور پر بغیر پائلٹ کے لڑاکا جنگی طیارے کو باقاعدہ فوجی خدمات میں شامل کیا ہے۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس پیشرفت کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم خواب کے حقیقت بننے کا تاریخی دن ہے، اور برسوں کی شبانہ روز محنت و مسلسل کوششوں کے بعد ’قزل ایلما‘ بغیر پائلٹ جنگی طیارہ ترک مسلح افواج کے دفاعی نظام کا باقاعدہ حصہ بن گیا ہے۔ صدر اردوان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قزل ایلما مستقبل میں ترک فوج کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور مسلح افواج کو مزید فتوحات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے اس کامیابی کو ترکیہ کی دفاعی صنعت اور مقامی ٹیکنالوجی کی خود انحصاری میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
دوسری جانب طیارہ ساز معروف ترک دفاعی کمپنی ’بائیکار‘ (Baykar) کے مطابق قزل ایلما نے اپنی قبولیت (ایکسیپٹنس) کے تمام تکنیکی ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں، جبکہ اس منصوبے کے تحت اب تک آزمائشی اور تربیتی سرگرمیوں میں 600 کامیاب پروازیں کی جا چکی ہیں۔ کمپنی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 3 طیاروں کی حوالگی کے بعد یہ منصوبہ عملی فوجی خدمات کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026
ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک
20 November 2026