LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

سیفی حسن کی اپنی ہی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے کی خواہش

Web Desk

3 March 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہدایت کار سیفی حسن نے اپنی ہی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

نجی ٹی وی کے ایک مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیفی حسن نے مختلف سوالات کے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں جواب دیے۔ میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں اپنے بارے میں کوئی افواہ پھیلانی ہو تو وہ کیا ہوگی، جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ یہی افواہ پھیلائیں گے کہ ان کی دوسری شادی ہو گئی ہے، کم از کم اس سے دل تو خوش ہو جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پوری زندگی ایک ہی لفظ بولنا پڑے تو ابھی اس بارے میں سوچا نہیں، تاہم انہوں نے اپنی مونچھوں سے متعلق دلچسپ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر مونچھوں کے بالکل اچھے نہیں لگتے، اس لیے کبھی مونچھیں نہیں کٹوائیں اور نہ ہی کٹوائیں گے۔

سیفی حسن نے اپنی نوجوانی کا ایک واقعہ بھی سنایا کہ وہ گھر کے اسٹور میں چھپ کر سگریٹ پیا کرتے تھے، جہاں تھرموپول کے بلاکس رکھے ہوتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سگریٹ کی وجہ سے تھرموپول میں سوراخ ہو گئے، جنہیں چھپانے کے لیے سپرے بھی کیا، لیکن بعد میں کزن نے دیکھ لیا اور معاملہ والد تک پہنچ گیا، جس پر انہیں سخت سزا بھی ملی۔