LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم https://tvoneusa.com/pakistan-canada-medical-colleges-sign-mou-postgraduate-medical-education/ پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے

فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے کو پیغام

Web Desk

9 March 2026

سیف علی خان نے حال ہی میں اپنی بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اقربا پروری (نیپوٹزم) کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ خوش قسمت اور مضبوط پس منظر رکھنے والے لوگوں اور عام یا کم مواقع رکھنے والے افراد کے درمیان واضح فرق ہوتا ہے، جبکہ عوام ایسے فنکاروں سے زیادہ متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط بیک گراؤنڈ کے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ صرف والدین کی وجہ سے اداکاروں کو بار بار مواقع ملنا درست نہیں، اگر کسی کو موقع ملے اور وہ اچھی کارکردگی دکھائے تو عوام اسے قبول کر لیتی ہے، لیکن بار بار مواقع کے باوجود اچھا کام نہ کرنا غلط ہے۔

سیف علی خان نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی بھرپور حمایت کریں گے لیکن ایک حد تک۔ ان کے مطابق وہ ابراہیم علی خان کو کہتے ہیں کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے کیونکہ انہیں پہلے ہی بہت کچھ ملا ہوا ہے، اب انہیں اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان نے پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم نادانیاں سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم فلم اور ان کی اداکاری کو زیادہ پذیرائی نہیں ملی جبکہ ان کی دوسری فلم سرزمین بھی باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔