LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

شوہر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی طرح محسوس ہوتے تھے: صاحبہ افضل

Web Desk

30 January 2026

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی اور شوہر ریمبو کے تعلقات کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

صاحبہ افضل نے بتایا کہ انہیں ریمبو کی ظاہری شکل سے زیادہ ان کی عادات اور شخصیت نے متاثر کیا، اور ان کی پاکیزہ روح سب سے زیادہ پسند تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب وہ اکشے کمار کی مداح تھیں اور اسی وجہ سے ریمبو میں بھی اکشے کمار جیسی جھلک دیکھتی تھیں۔

اداکارہ نے شادی سے قبل ریمبو کے ’صاحبہ او صاحبہ‘ گانے، پھول دینے اور شوٹنگ کے دوران جان بچانے جیسے لمحے یاد کیے۔ شادی کے بعد رشتہ مضبوط ہوا اور دونوں ایک دوسرے کے بغیر زندگی کو تصور نہیں کر سکتے۔

صاحبہ افضل نے کہا کہ اگر یہ رشتہ مزید گہرا نہ ہوتا تو شاید وقت کے ساتھ سب بھول جاتے، مگر آج وہ زندگی کو نئے شعور اور احساس کے ساتھ دیکھتے ہیں۔