LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

سعدیہ امام کا شوبز کیریئر کے تلخ تجربات سے پردہ اٹھاتے ہوئے اہم انکشاف

Web Desk

20 August 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اپنے کیریئر کے دوران پیش آنے والے تلخ تجربات اور انڈسٹری کی اندرونی سیاست سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ اپنے ہی قریبی مرد ساتھیوں اور دوستوں کے ہاتھوں دھوکے اور نظرانداز کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے بتایا کہ جب انہوں نے شوبز میں قدم رکھا تو ان کی ہم عمر خواتین فنکار کافی کم تھیں، جس کی وجہ سے ان کا زیادہ تر کام مرد اداکار ساتھیوں کے ساتھ ہوتا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کچھ قریبی ساتھی منہ پر تو انتہائی دوستانہ رویہ رکھتے تھے، لیکن پیٹھ پیچھے ان کے خلاف سازشیں کرتے اور انہیں مختلف ڈراما پروجیکٹس سے نکلوانے کی کوششیں کرتے تھے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کو مشورہ دیتے تھے کہ سعدیہ کو کاسٹ نہ کیا جائے کیونکہ وہ کوئی “پارٹی گرل” نہیں ہیں اور نہ ہی شوٹنگ کے بعد غیر ضروری طور پر گھلتی ملتی ہیں۔ بعض ساتھی فنکار ان لڑکیوں کو ترجیح دیتے تھے جو ان کے ساتھ زیادہ فری اور دوستانہ انداز اختیار کرتی تھیں۔

سعدیہ امام نے اپنے والد کی نصیحت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد ہمیشہ کہتے تھے کہ “جعلی اور مطلب پرست دوست بنانے سے بہتر ہے کہ انسان اکیلا رہے”، اگرچہ اس وقت انہیں اس بات کی گہرائی کا اندازہ نہیں تھا، لیکن وقت اور ان تلخ تجربات نے انہیں بہت کچھ سکھایا۔ انہوں نے شکر ادا کیا کہ اللہ کے فضل سے وہ مشکل وقت گزر چکا ہے۔