LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

علی انصاری کی بیٹی کی پہلی سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

2 April 2026

کراچی: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنی بیٹی سرینا کی زندگی کے پہلے سال کی تکمیل پر ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھی سرینا اپنے والدین کی گود میں اور کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بیحد خوش نظر آ رہی ہیں۔ اس موقع پر صبور علی کی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

صبور علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل اور دل کو چھو لینے والا کیپشن تحریر کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس الجھن میں تھیں کہ ان نجی لمحات کو دنیا کے ساتھ شیئر کریں یا صرف اپنے دل میں محفوظ رکھیں، لیکن بیٹی کے لیے ان کی محبت اتنی گہری تھی کہ وہ اسے بیان کیے بغیر نہ رہ سکیں۔ صبور نے لکھا کہ “بے خواب راتوں سے لے کر سرینا کی گرمجوش آغوش تک، ہر لمحہ ایک جادو کی مانند رہا ہے”۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ آج بھی اس بات پر حیران ہیں کہ ایک چھوٹی سی جان کیسے ان کی پوری کائنات بن گئی ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی سے وعدہ کیا کہ وہ اور علی انصاری ہمیشہ اس کی ڈھال بن کر رہیں گے اور ہر مشکل میں اس کی رہنمائی کریں گے۔ یاد رہے کہ جنوری 2022 میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی یہ جوڑی سوشل میڈیا پر اپنی کیمسٹری اور خاندانی اقدار کی وجہ سے بیحد پسند کی جاتی ہے۔