LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ لوئر دیر کے علاقوں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 5 بچے جاں بحق پنجاب میں انسدادِ سموگ کارروائیاں تیز، 7 صنعتی یونٹس اور 4 بھٹے سیل نومبر 2024 کے بعد پولیو کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل پولیو ورکرز قوم کے ہیرو، پنجاب سے پولیو کا 100 فیصد خاتمہ ہمارا عزم ہے: مریم نواز آزاد کشمیر: سکول جانے والی گاڑی دریائے نیلم میں گر گئی، 4 بچے جاں بحق میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت نے جے آئی ٹی سمیت مزید 2 تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دیں

مردوں کے جھگڑوں میں خواتین کو نشانہ نہ بنائیں، سبینہ فاروق کی وی لاگرز پر تنقید

Web Desk

27 March 2026

کراچی: پاکستان کی مقبول اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا مواد تخلیق کرنے والوں (Content Creators) کی جانب سے اپنی ذاتی لڑائیوں میں خواتین کو ڈھال بنانے کے رجحان کی سخت مذمت کی ہے۔ اداکارہ کا یہ بیان معروف یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کے حالیہ متنازع وی لاگ ‘ایکسپوزنگ فتنہ فیملی’ کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے رجب بٹ اور ان کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مایوسی بھرے لہجے میں کہا کہ کیا ہم مردوں کے جھگڑوں میں ان کی بیویوں اور بہنوں کو معاف کر سکتے ہیں؟ انہوں نے یوٹیوبرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “خدا کا خوف کریں، اگر آپ کو ایک دوسرے کے بارے میں فضول باتیں کرنی ہیں تو ضرور کریں، لیکن خدا کے لیے خواتین کی عزت برقرار رہنے دیں، اس معاشرے میں وہ پہلے ہی کافی مظلوم ہیں۔”

اداکارہ نے مزید زور دیا کہ جن لوگوں کے پاس لاکھوں کی تعداد میں فالوورز اور بڑے پلیٹ فارمز موجود ہیں، انہیں اپنی رسائی (Reach) کو دنیا کے بڑے اور مثبت مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے نہ کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے لیے۔ سبینہ فاروق کے اس موقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے خواتین کے احترام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔