LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف کارروائی پر غور، مشرقِ وسطیٰ میں امریکیوں کیلئے الرٹ شمالی کوریا کا عالمی دباؤ کے باوجود جوہری پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی روس میں پارلیمانی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز ایران کی امریکا اور علاقائی اتحادیوں کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی جماعت اسلامی ٹرین مارچ، عوامی حقوق کی تحریک جاری ر ہے گی: حافظ نعیم الرحمان ماسکو کی جانب آنے والے 338 ڈرونز تباہ، آئل ریفائنری کی تنصیب کو نقصان باقر قالیباف کی قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا کو پیغامات پہنچانے کی تصدیق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی علیمہ خان کی گرفتاری کی شدید مذمت؛ فوری رہائی کا مطالبہ حکومت کا آج سے بجلی کی خرید و فروخت سے دستبرداری کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار خاران میں دہشت گردوں کا مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کر دی

Web Desk

20 September 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صباحت بخاری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی پہلی شادی کی ناکامی اور اپنی بیٹی سے 30 سالہ طویل اور انتہائی دردناک علیحدگی کی داستان بیان کرتے ہوئے شائقین کو آبدیدہ کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور میں ان کی پہلی شادی مختصر عرصے کے بعد طلاق پر ختم ہوئی تو سسرال والوں نے ان کی محض ڈیڑھ سال کی شیر خوار بیٹی کو ان سے زبردستی چھین لیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بچی کی تحویل کے لیے عدالتوں کا بھی رخ کیا اور قانون کی مدد لی، لیکن انہیں کبھی اپنی معصوم بیٹی سے ملنے نہیں دیا گیا۔

صباحت بخاری نے مزید بتایا کہ سسرال والے بعد میں اپنا گھر تبدیل کر کے کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے، جس کے باعث وہ اپنی بیٹی کی کوئی معلومات حاصل نہ کر سکیں۔ ان کے سابق شوہر نے بیٹی کو یہ کہہ کر بڑا کیا کہ اس کی ماں کا انتقال ہو چکا ہے۔ تاہم، 30 برس بعد جب ان کے سابق شوہر کا انتقال ہوا، تو سسرال کے کچھ رشتہ داروں نے لڑکی کو سچائی بتائی۔ جس کے بعد بیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی والدہ کو تلاش کر کے ان سے رابطہ قائم کیا۔ اداکارہ کے مطابق اب وہ شادی شدہ ہے اور بالآخر دہائیوں کی جدائی کے بعد ان کا اپنی بیٹی سے دوبارہ رابطہ ممکن ہو سکا ہے۔