LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

صبا قمر کا اپنا نام استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کرنے والوں کو کرارا جواب

Web Desk

28 December 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنا نام استعمال کر کے سستی شہرت حاصل کرنے والوں کو دوٹوک جواب دے دیا ہے۔

حالیہ دنوں میں صبا قمر کے خلاف پولیس یونیفارم بغیر اجازت پہننے پر مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کیے جانے کی خبروں پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر وضاحت جاری کی۔ انہوں نے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی اپنی درخواست بھی منظرِ عام پر لائی۔

صبا قمر کے مطابق یہ درخواست 31 ستمبر 2021 کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو ارسال کی گئی تھی، جس میں ’’پاکستان کی امیج کی بہتری‘‘ کے مقصد سے ڈی جی پی آر پنجاب کے ایک پروجیکٹ کے لیے پولیس یونیفارم خریدنے اور استعمال کرنے کی باضابطہ اجازت طلب کی گئی تھی۔

اداکارہ نے اس معاملے کو پبلسٹی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کا نام استعمال کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’براہِ کرم شہرت کے لیے کسی اور کو تلاش کریں، آج میں جہاں ہوں وہ صرف محنت کا نتیجہ ہے۔‘‘

صبا قمر نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنے سفر پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ ہر کسی کا وقت ضرور آتا ہے۔