صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
Web Desk
20 September 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ایک فلم کے دوران اپنے ساتھی اداکار کی محبت میں مبتلا ہونے کا زبردست انکشاف کیا ہے۔ متعدد کامیاب اور مقبول ڈراموں میں اداکاری کا لوہا منوانے والی صبا قمر ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے ایک چیریٹی تقریب میں شرکت کی اور اپنے مداحوں کے مختلف سوالات کے کھل کر جوابات دیے۔
تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے بتایا کہ چند سال قبل جب وہ ایک فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں، تو انہیں اپنے کوسٹار سے محبت ہو گئی تھی۔ اداکارہ نے ساتھی فنکار کا نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اب شادی شدہ ہیں، اس لیے اگر انہوں نے نام ظاہر کیا تو ان کی اہلیہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔ صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے اس معاملے کا ذکر اپنی بھانجی سے کیا، تو اس نے مشورہ دیا کہ وہ محض ایک فلمی شوٹنگ کا ماحول تھا، اس لیے انہیں اسے بھول کر اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین مختلف شادی شدہ اداکاروں کے نام لے کر قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
صباحت بخاری نے بیٹی سے علیحدگی کی تکلیف دہ داستان بیان کر دی
20 September 2026
اداکار یوسف خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
20 September 2026
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
19 September 2026
رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا
19 September 2026
جینیفر لوپیز جیسی نظر آنے والی خاتون کی گرفتاری، تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا
19 September 2026
اداکارہ ملی بوبی براؤن کے گھر دوسرے بچے کی آمد، ننھے مہمان کی پہلی جھلک بھی شیئر کر دی
18 September 2026
فلسطین کی حمایت پر ساتھی گلوکار کو ٹور سے ہٹانے پر تنقید، ایڈ شیران کا 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
18 September 2026
’دوسروں کو خوش رہنے دو‘ علی ظفر اداکارہ کترینہ کے بڑھتے وزن پر ہونیوالی تنقید پر بول پڑے
18 September 2026