LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تحریک انصاف کی وجہ سے پورا اسلام آباد محاصرے میں رہا: شرجیل میمن امریکا میں طاقتور سمندری طوفان مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی نافذ عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم ہوں گی: علی پرویز ملک خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب، بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے: سہیل آفریدی ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ٹرمپ این اے 168 ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا بالائی و وسطی پنجاب میں پیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان سپیکر خیبر پختونخوا کا اہم اقدام، پولیس سے اہم ریکارڈ طلب کر لیا لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی سمندری ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر

کراچی سے متعلق سوال، صبا قمر کا ناقدین کو سخت جواب

Web Desk

11 February 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک سٹوری کے ذریعے اداکارہ جویریہ عباسی کی جانب سے کی گئی تنقید کا جواب دیا ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ “استغفراللہ، میرے الفاظ کو غلط انداز میں سمجھا گیا۔” انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ہر فرد کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے اور بغیر آزادی اظہار رائے کے معاشرتی گفتگو ممکن نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ایک بنیادی حق ہے اور ہر شخص کو یہ حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے خیالات کھل کر بیان کر سکے۔ وہ افسوس کا اظہار کرتی ہیں کہ بعض اوقات لوگ خوف یا پابندی کی وجہ سے اپنی رائے ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

صبا قمر نے امید ظاہر کی کہ معاشرہ اس سمت بڑھے جہاں ہر آواز کو احترام کے ساتھ اور بغیر کسی خوف کے سنا جا سکے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بحث پر مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ کچھ صارفین نے کہا کہ چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کیا جائے اور صبا کو جواب دینا بند کر دینا چاہیے، جبکہ بعض نے اداکارہ کے موقف کی حمایت کی۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ جس شہر نے صبا قمر کو شہرت دی، اس کا احترام ضروری ہے اور صبا کے انداز پر اعتراض کیا تھا۔ اس سے قبل ایک پروگرام میں میزبان نے صبا قمر سے پوچھا تھا کہ کیا وہ مستقل بنیادوں پر کراچی منتقل ہونے کا سوچتی ہیں، جس پر صبا قمر نے استغفراللہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ انہیں سندھ کا دارالحکومت پسند نہیں۔