LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان دھمکیوں اور پابندیوں سے اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور ختم ہو رہا ہے، کاظم غریب آبادی

افطار پارٹی کے دوران صبا فیصل کا نیا لُک ، مداحوں نے سوالات اٹھا دیئے

Web Desk

16 March 2026

معروف اداکارہ صبا فیصل نے لاہور میں رمضان المبارک کے آخری ایام کے دوران اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔ ویڈیو میں اداکارہ کو مہمانوں کی تواضع کرتے اور کھانے کی تیاریوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس خوشگوار تقریب کی ویڈیو سامنے آتے ہی صبا فیصل کو ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے افطار ڈنر کے لیے آف وائٹ سلک کی لمبی شرٹ اور پتلون کا انتخاب کیا تھا، لیکن لباس کے ساتھ دوپٹہ نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مداحوں اور صارفین کا کہنا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے اور افطار جیسی تقریب میں لباس کی اسٹائلنگ اسلامی روایات اور مہینے کے تقدس کے مطابق ہونی چاہیے تھی۔ جہاں بہت سے لوگ ان کی میزبانی کی تعریف کر رہے ہیں، وہی ایک بڑی تعداد ان کے اس فیشن انتخاب پر ناخوش دکھائی دے رہی ہے۔