روس میں روبوٹ کی گاہک کو لات مارنے کی کوشش
Web Desk
4 September 2026
روس کے ایک الیکٹرانکس سٹور میں انسان نما (ہیومینائیڈ) روبوٹ اور ایک گاہک کے درمیان پیش آنے والے منفرد اور عجیب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید شرٹ پہنے ایک شخص سٹور میں موجود ہیومینائیڈ روبوٹ کے پاس جا کر اسے بلاوجہ دھکا دیتا ہے۔ دھکا لگنے کے چند ہی لمحوں بعد روبوٹ ردِعمل کے طور پر اچانک اپنی ٹانگ آگے بڑھاتا ہے، جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے روبوٹ نے گاہک کو جوابی لات مارنے کی کوشش کی ہو۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے پیج کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے بعد روبوٹ کے سسٹم کی حرکات پر قابو پانا مشکل ہو گیا تھا، جس کے باعث انتظامیہ کو اسے فوری طور پر سوئچ آف کرنا پڑا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026