روسی انرجی ویک کا کل سے آغاز، عالمی توانائی کے مستقبل پر اہم مذاکرات متوقع
Web Desk
13 October 2026
عالمی توانائی کے شعبے کا اہم بین الاقوامی فورم ”روسی انرجی ویک 2026“ (Russian Energy Week) کل 14 اکتوبر سے روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہو رہا ہے، جو 16 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ رواں سال فورم کا مرکزی موضوع ”توانائی کے وسائل اور ٹیکنالوجی سے مستقبل کی خوشحالی تک“ رکھا گیا ہے، جس میں عالمی وزرائے توانائی، بڑی کمپنیوں کے سربراہان، ماہرین اور سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔ روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک اور وزیر توانائی سرگئی تسیویلیوف کے مطابق تین روزہ فورم کے دوران 30 سے زائد پینل سیشنز میں تیل، گیس، جدید ٹیکنالوجی، بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور عالمی توانائی کی سلامتی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ افتتاحی روز ’یوتھ ڈے‘ کی تقاریب کے ساتھ ساتھ گوستینی دوور میں جدید توانائی آلات کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں نظام مفلوج تھا، قانون کے دائرے میں عوام کیلئے اقدامات کریں گے: شزا فاطمہ
13 October 2026
واٹس ایپ میں میسجز شیڈول کرنے کا نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری
12 October 2026
ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی
12 October 2026
اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ
12 October 2026
انسٹا گرام میں ایک نئی تبدیلی کی آزمائش
12 October 2026
اقوام متحدہ نے سعودی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیدیئے
12 October 2026
بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری
11 October 2026
سائنس دانوں کی بڑی پیش رفت، سولر سیلز کی کارکردگی بنانے کا نیا طریقہ دریافت
11 October 2026