رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟تصاویر وائرل، سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ جاری
Web Desk
14 December 2025
: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئےاپنی شادی کا اشارہ دیا، ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا’ نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے‘۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں خاتون (غالباً وہ خود) اور مرد نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے گفتگو اور تبصرے شروع کردیے ہیں۔رابی پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ اشعار بھی لکھے۔ تاہم انہوں نے تصویر میں ان کے ہمراہ موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا مگر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ ایک سماجی کارکن ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026
یوٹیوبر پیوڈی پائی نے بیٹے کی پرائویسی کی خاطر فیملی ولاگز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
24 September 2026
شروتی ہاسن نے شادی کو غیر ضروری اور ماں بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
24 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
24 September 2026