محفوظ پنجاب کا انقلابی منصوبہ؛ ہر شہری کا موبائل سیف سٹی کیمرہ بن گیا
Web Desk
29 November 2025
پنجاب میں ہر شہری کا موبائل فون سیف سٹی کا کیمرہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
اس اہم انقلابی منصوبے کا مقصد سنگین واقعات کے ویڈیو شواہد فوری طور پر سیف سٹی سے شیئر کرنا ہے، تاکہ ریسپانس ٹائم کم ہو اور مدد جلد پہنچ سکے۔ اس سلسلے میں سیف سٹی کی پبلک سیفٹی ایپ میں جدید ’’کنیکٹ ٹو پی ایس سی اے‘‘ فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے شہری اپنے موبائل کیمرے کو براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک کر سکیں گے۔
اس فیچر کے تحت شہری کسی بھی اہم یا ہنگامی موقع کی لائیو ویڈیو فوری طور پر سیف سٹی کو فراہم کر سکیں گے، جس سے اصل صورتحال کا اندازہ فوری لگایا جا سکے گا۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے پر سیف سٹی آفیسر شہری کو فوری لائیو فیڈ کا خصوصی لنک بھیجے گا۔ لنک اوپن کرتے ہی شہری کے موبائل کا لائیو کیمرہ براہِ راست سیف سٹی کنٹرول روم سے منسلک ہو جائے گا، جس سے موقع واردات کی صورتحال کو حقیقی وقت میں دیکھا جا سکے گا اور فوری امدادی کارروائی ممکن ہوگی۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ یہ سروس صرف ایمرجنسی کی صورتحال میں استعمال کے لیے ہے اور شہریوں سے درخواست ہے کہ موبائل کی لوکیشن آن رکھیں تاکہ درست مقام کی نشاندہی ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری ویڈیوز شیئر نہ کریں، کیونکہ اس فیچر کا مقصد صرف ہنگامی مدد اور بروقت کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
واٹس ایپ کا 4 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
26 July 2026
گوگل کا صارفین کے لئے نیا سکیورٹی فیچر متعارف
26 July 2026
پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے: شزا فاطمہ
24 July 2026
پی ٹی اے نے موبائل سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا
24 July 2026
یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
24 July 2026
سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کیلئے پہلی بار موبائل ایپ لانچ
23 July 2026
ملک کی ٹیلی کام کمپنیوں کی موبائل کالز اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ
22 July 2026
وزارت آئی ٹی کا ’پاک آواز‘ محفوظ موبائل کمیونیکیشن منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
22 July 2026