LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

نئی نسل ’’ریورس فلن ایفیکٹ‘‘ کا شکار، ذہانت کم ہونے لگی

Web Desk

7 August 2026

کئی دہائیوں تک سائنس دان اس بات کا مشاہدہ کرتے رہے کہ ہر نئی نسل کے ساتھ ذہانت یا آئی کیو ٹیسٹ کے نتائج میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، جسے سائنسی اصطلاح میں ’فلن ایفیکٹ‘ (Flynn Effect) کہا جاتا ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں مختلف ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی تحقیقات نے ایک نیا اور تشویشناک رجحان سامنے لایا ہے، جس کے مطابق بعض نوجوانوں کے آئی کیو ٹیسٹ اسکورز میں کمی یا جمود دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین اس جدید رجحان کو ’ریورس فلن ایفیکٹ‘ (Reverse Flynn Effect) کا نام دے رہے ہیں۔

معروف سائنسی جریدے ’انٹیلیجنس‘ (Intelligence) میں شائع ہونے والی ایک جدید تحقیق کے مطابق انسانی جینیاتی ساخت میں ایسی کوئی منفی تبدیلی نہیں آئی جو ذہانت میں کمی کی وجہ بنے۔ ماہرین نے واضح کیا کہ اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست نہیں ہو گا کہ انسان فطری یا جینیاتی طور پر کم ذہین ہو رہے ہیں۔ اصل مسئلہ ماحول، تعلیمی نظام، طرزِ زندگی اور معاشرتی تبدیلیوں سے جڑا ہوا ہے۔ جس طرح ماضی میں بہتر غذائیت، معیاری صحت کی سہولیات اور نظامِ تعلیم نے فلن ایفیکٹ کو جنم دیا تھا، اسی طرح موجودہ دور کے ماحولیاتی اثرات اور بدلتی عادات ذہنی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

امریکا، برطانیہ، ناروے، ڈنمارک اور فن لینڈ سمیت متعدد ممالک میں کی جانے والی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ نوجوان نسل کے آئی کیو اسکورز میں اب وہ پرانی تیزی باقی نہیں رہی اور نتائج ایک حد پر آ کر رک گئے ہیں یا ان میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔