لوگ میرے لنگر کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتے ہیں: ریشم
Web Desk
1 April 2026
لاہور: معروف اداکارہ ریشم اور دیدار کے درمیان جاری تنازع نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ریشم نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کے دوران خود پر ہونے والی تنقید کا ترکی بہ ترکی جواب دیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اداکارہ دیدار نے ریشم پر دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے لوگوں کو ان سے بچ کر رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ریشم نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میرا وقت ابھی ختم نہیں ہوا، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ میرے لنگر (خیراتی کھانے کی تقسیم) کی وجہ سے مجھ سے حسد کرتے ہیں کیونکہ وہ اس کا بھاری خرچ برداشت کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔” انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر دیدار کی شناخت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “مجھ پر تنقید کرنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، ان کی شہرت کی بنیاد صرف ان کی بہن (نرگس) ہے۔ ایک شخص جو 30 سال سے ناچ رہا ہے، اس کی اپنی پہچان کیا ہے؟ یہ افسوسناک ہے۔”
ریشم کا مزید کہنا تھا کہ انسان کو ان لوگوں کا ذکر کرنا چاہیے جنہوں نے زندگی میں کچھ مقام حاصل کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھا انسان ہمیشہ خیر کی بات کرتا ہے جبکہ برا انسان صرف زہر اگلتا ہے۔ اس بیان کے بعد شوبز انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جہاں مداحوں کی بڑی تعداد ریشم کے لنگر اور ان کی شخصیت کا دفاع کر رہی ہے، جبکہ کچھ لوگ دیدار کے الزامات کو بھی اہمیت دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026