معروف ادیبہ،محقق،ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
Web Desk
10 November 2025
معروف ادیبہ، محقق اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا لاہور میں انتقال کر گئیں۔
پاکستانی ڈرامہ نگار، ٹی وی ڈرامہ سیریل کے مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
اصغر ندیم سید نے عارفہ سیدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر عارفہ زہرا نے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹر کی تعلیم جبکہ یونیورسٹی آف ہوائی ایٹ مینوا سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کیا۔
ماہر تعلیم ڈاکٹر عارفہ زہرا لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بطور پرنسپل تعینات رہیں، وہ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن میں چیئرپرسن بھی رہیں، ڈاکٹر عارفہ نے مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی فراٸض بھی سر انجام دیئے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر عارفہ زہرا لاہور کے بارہ دروازوں پر پی ٹی وی پر پروگرام کرتی رہی ہیں۔
صدر مملکت و وزیراعظم کا اظہار افسوس
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحومہ نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک روشن مثال قائم کی۔ صدر نے کہا کہ مرحومہ کی علمی خدمات اور قومی زبان کے فروغ کے لیے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
صدر زرداری نے مرحومہ کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور علمی برادری سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی علم و تدریس، تحقیق اور بالخصوص اردو زبان کے فروغ و ترویج کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026