معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
Web Desk
19 September 2026
پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اسٹیج اداکار آصف اقبال حرکتِ قلب بند ہونے (ہارٹ اٹیک) کے باعث اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم آصف اقبال طویل عرصے سے پاکستانی تھیٹر اور اسٹیج انڈسٹری سے وابستہ رہے جنہوں نے اپنی برجستہ مزاح نگاری اور منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا اور متعدد یادگار اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ان کے اچانک انتقال پر شوبز حلقوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی طرف سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026
مہوش حیات کا فنکاروں کو نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ
20 October 2026
بھارتی اداکار عمران خان نے ملک چھوڑنے کا نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا
20 October 2026
رجب بٹ کی عبدالستار ایدھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش، صارفین کی کڑی تنقید
19 October 2026
‘اسے فوری ہٹائیں،’ نیہا شرما نے بغیر اجازت اے آئی سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو خبردار کردیا
19 October 2026