نامور اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
Web Desk
9 January 2026
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رباب ہاشم نے اہلِ خانہ کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اورحان صہیب علی رکھا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں رباب ہاشم کی بیٹی مائیشا ننھے بھائی کو گود میں لیے مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنے بیٹے کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، اورحان اپنی بہن مائیشا کا چھوٹا سا بہترین دوست ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے نومولود بیٹے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
رباب ہاشم کو بیٹے کی پیدائش پر شوبز شخصیات، ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026