رحمن ڈکیت نہیں، سردار عبدالرحمن تھے فلموں میں سب کچھ حقیقت نہیں،رکن سندھ اسمبلی
Web Desk
12 December 2025
لیاری سے منتخب رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمن ڈکیت دراصل “ڈکیت” نہیں بلکہ سردار عبدالرحمن تھے، جو لیاری میں سماجی کاموں کے لیے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے میڈیا میں رحمن سے متعلق بنائی گئی فلموں اور کہانیوں کو حقیقت سے دور قرار دیا۔
یوسف بلوچ نے کہا کہ لیاری کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر بدنام کرنا درست نہیں۔ “اگر 30 سے 35 لوگ قانون ہاتھ میں لے لیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پورا لیاری مجرم ہے۔ کراچی کے دیگر گینگز کو بھی دیکھا جائے، صرف لیاری کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟”انہوں نے کہا کہ جس علاقے پر فلم بنائی گئی، وہ اسی علاقے کے منتخب نمائندے ہیں، اس لیے حقائق کو وہ بہتر جانتے ہیں۔ “کلاکوٹ، سنگولین، نوالین اور شاہ بیگ کو ہمیشہ ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے، حالانکہ میں جانتا ہوں کہ حالات کیسے تھے۔”یوسف بلوچ نے اس بات پر زور دیا کہ رحمن کو غلط طور پر ‘ڈکیت’ کہا گیا۔ “وہ بلوچ روایت کا ایک اچھا اور مددگار شخص تھا۔ لوگوں کے کام آتا تھا، اس کے بارے میں یک طرفہ تاثر پھیلایا گیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں بہت سی چیزیں فرضی ہوتی ہیں، اسی طرح لیاری کے بارے میں بھی کئی کہانیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ یوسف بلوچ نے مطالبہ کیا کہ لیاری کے بارے میں حقائق کو درست تناظر میں دیکھا جائے اور اس کی مثبت پہچان کو بحال کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026