LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

ریحام رفیق کا ڈپریشن سے گزرنے کا انکشاف، ذہنی صحت پر آگاہی کی اپیل

Web Desk

29 December 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے ڈپریشن کا سامنا کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے ذہنی صحت سے متعلق اہم پیغام دیا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی ذہنی کیفیت سے گزرتے ہوئے نظر آئیں۔

ریحام رفیق نے مداحوں اور عوام سے اپیل کی کہ اگر کوئی شخص ذہنی مشکلات کے بارے میں بات کرے تو اس کے ساتھ نرمی برتی جائے اور اسے سنجیدگی سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ہمدردی کے حصول کے لیے نہیں بلکہ آگاہی پھیلانے کے مقصد سے شیئر کی گئی ہے کیونکہ ذہنی صحت کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت ہے۔

اداکارہ کے مطابق بعض اوقات روزمرہ زندگی گزارنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، تاہم وہ ذہنی صحت کے حوالے سے آواز اٹھاتی رہیں گی۔ ان کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعاؤں کا اظہار کیا۔