LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

جدہ میں ہونے والا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی

Web Desk

22 September 2026

سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والا معروف ‘ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ سال 2026 میں منعقد نہیں ہوگا۔ ریڈ سی فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ 3 سے 12 دسمبر 2026 تک جدہ کے تاریخی علاقے ‘البلد’ میں ہونے والے اس فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن ملتوی کر دیا گیا ہے، جسے جامع جائزے کے بعد اب 2027 کی آخری سہ ماہی میں منعقد کیا جائے گا۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایونٹ سے متعلق انتظامی و لاجسٹک تقاضوں کو بہترین انداز میں پورا کرنے اور ناظرین کو معیاری تجربہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے التوا کے باوجود ریڈ سی فنڈ اور ریڈ سی لیبز کا کام جاری رہے گا، جبکہ نومبر 2026 سے تاریخی جدہ کے کلچر اسکوائر میں نئی ثقافتی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ متاثرہ فلم سازوں اور ایکریڈیٹیشن ہولڈرز کو رقم کی واپسی کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریڈ سی فیسٹیول کے التوا کے اعلان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جو عرب اور بین الاقوامی فلمی کیلنڈر میں اس کی اہمیت کا مظہر ہے۔ یہ فیسٹیول گزشتہ کچھ برسوں میں عالمی اداکاروں اور فلم سازوں کا مرکز بن چکا ہے اور سعودی عرب کے شعبہ تفریح کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس التوا سے عرب فلم انڈسٹری اور عالمی سینما کے لیے ایک سال کا خلا پیدا ہوگا، جبکہ دوسری جانب خطے میں مقابلے کی فضا بھی بدل رہی ہے کیونکہ بحال ہونے والا دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول بھی ایک دہائی کے وقفے کے بعد 8 دسمبر 2027 سے اپنے نئے ایڈیشن کا آغاز کر رہا ہے۔