اکشے کمار سے منگنی میں اب لوگوں کی دلچسپی پر حیرت ہوتی ہے، روینہ ٹنڈن
Web Desk
7 November 2025
بالی ووڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ ان کی اور اکشے کمار کی دہائیوں پرانی منگنی آج بھی لوگوں کے لیے تجسس کا باعث کیوں بنی ہوئی ہے۔ اداکارہ کے مطابق، یہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک پرانا رشتہ اتنے عرصے بعد بھی زیرِ بحث رہتا ہے، جبکہ آج کے دور میں رشتوں کے بدلنے کو معمول سمجھا جاتا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران روینہ سے ان کے ماضی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ اب بھی لوگ اکشے اور میری منگنی کا ذکر کرتے ہیں۔ کالجوں میں آج کل لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ بدلتی ہیں، مگر میری پرانی منگنی اب تک لوگوں کے ذہن میں کیوں ہے؟
روینہ نے مزید کہا کہ زندگی میں آگے بڑھ جانا فطری عمل ہے، اور طلاق یا رشتہ ختم ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اور اکشے آج بھی سماجی تقریبات میں خوشگوار انداز میں ملتے ہیں اور ماضی کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
ہم فلم مہرا کے دوران ایک مقبول جوڑی تھے، مگر اب دونوں اپنی زندگیوں میں خوش اور مطمئن ہیں۔
اکشے کمار سے متعلق ایک وائرل خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے روینہ نے ہنستے ہوئے کہا میں نے وہ رپورٹ دیکھی ہی نہیں، تو بلاوجہ اپنا بلڈ پریشر کیوں بڑھاؤں؟
یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل تھنڈانی سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ دونوں اپنی خاندانی زندگی میں مصروف اور خوشحال ہیں۔
متعلقہ عنوانات
98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اُڑاتے ہیں: سنیتا مارشل
15 September 2026
دوبارہ ماں بننے کا تجربہ ایمان و بھروسے کیساتھ قبول کر رہی ہوں: ماہرہ خان
15 September 2026
ٹرمپ کے بیٹے کی شادی میں پوتن کے قریبی ساتھی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے
15 September 2026
سڈنی سوینی کے بولڈ اسپورٹس اشتہار پر کھلاڑیوں کا اعتراض، خواتین کی نمائندگی پر نئی بحث
15 September 2026
جمائما گولڈ سمتھ نے آئرش بزنس مین کیمرون اورلی سے دوسری شادی کرلی
15 September 2026
ندا یاسر کی بیٹی سیلا ڈیجیٹل کریئٹر بن گئیں، پہلی ہی ویڈیو میں دلچسپ انکشافات
14 September 2026
مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
14 September 2026
کترینہ کیف کیریئر کے شروع میں ڈانس میں صفر تھیں: بھارتی کوریوگرافر بوسکو کا انکشاف
14 September 2026