LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار

رشمیکا مندانا نے فلم انڈسٹری میں اپنے سفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا

Web Desk

19 September 2026

جنوبی ہند اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے متعدد زبانوں کے فلمی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف زبانوں کی انڈسٹریز میں کام کرنا ان کا کوئی باقاعدہ پلان نہیں تھا، بلکہ حالات خود انہیں ایک فلم سے دوسری زبان کے سنیما تک لے گئے۔ بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ تیلگو، ہندی، کناڈا اور تامل سنیما میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔ رشمیکا کے مطابق زبان کبھی ان کے لیے پیشہ ورانہ رکاوٹ نہیں بنی کیونکہ ان کی مادری زبان ‘کوڈاوا’ کی اپنی کوئی باقاعدہ فلم انڈسٹری موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ ہر زبان کو بلا جھجھک اپنی زبان کی طرح قبول کرتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ابتدا میں ان کے مداحوں، جنہیں وہ اپنا خاندان مانتی ہیں، نے انہیں دیگر زبانوں کی فلمیں کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد ان کا سنیما کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا۔ اپنے لہجے (Accent) پر ہونے والے اعتراضات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رشمیکا کا کہنا تھا کہ وہ غیر ضروری بحث کو اہمیت دینے کے بجائے اپنے کردار اور اداکاری سے انصاف کرنے پر توجہ دیتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک اداکار کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری صرف سیٹ پر اچھی کہانی سنانا ہے؛ فلم کی کامیابی کسی ایک شخص کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہوتی ہے۔