LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو

رشمیکا مندانا کی شادی کے بعد پرانی آڈیو لیک، اداکارہ کی سخت وارننگ

Web Desk

13 March 2026

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی مبینہ 8 سال پرانی ذاتی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے نجی زندگی میں مداخلت قرار دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ وائرل ہونے والا آڈیو کلپ بظاہر ان افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کیا گیا ہے جو اس گفتگو کا حصہ تھے۔ سوشل میڈیا پر اس آڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ایک نجی گفتگو ہے جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

رپورٹس کے مطابق اس مبینہ گفتگو میں اداکارہ کے خاندان کے ایک فرد، ممکنہ طور پر ان کی والدہ، اور ان کے ماضی کے تعلق سے متعلق بات بھی شامل ہے جو اداکار رکشت شیٹی کے ساتھ بتایا جاتا ہے۔

29 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آن لائن پھیلائی گئی آڈیو دراصل مکمل گفتگو کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ ہے جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

رشمیکا مندانا نے خبردار کیا کہ اس آڈیو کو پھیلانا ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے اور جو افراد اسے شیئر کر رہے ہیں انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 8 برسوں سے انہیں بعض میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غلط معلومات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔