LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق امریکا کے ساتھ عبوری معاہدے پر عملدرآمد تک مذاکرات نہیں ہوں گے: عراقچی ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار

اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا

Web Desk

5 August 2026

اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا سے مختصر غیر حاضری کے بعد مداحوں کو اپنی صحت کی تازہ صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنی بحالی کے ایام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے دائیں کولہے اور ٹانگ کو جوڑنے والا پٹھا الگ ہو گیا ہے جسے دوبارہ جڑنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ یہ پچھلے کچھ عرصے میں ان کی مسلسل تیسری چوٹ ہے اور اب انہیں اپنے جسم کو مشین سمجھنے کے بجائے انسانوں جیسا سلوک کرنا سیکھنا ہوگا۔ اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں اسے ‘مجبوراً دی گئی چھٹیاں’ قرار دیا اور اعتراف کیا کہ ورک آؤٹ نہ کرنے کی وجہ سے وہ میٹھا زیادہ کھا رہی ہیں جس سے انہیں وزن بڑھنے کا ڈر ہے۔