دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمسساز نے بڑا دعویٰ کردیا
Web Desk
4 April 2026
بھارتی فلم انڈسٹری کی حالیہ ہٹ فلم ’دھُرندھر‘ ایک نئے تنازعے کا شکار ہو گئی ہے جہاں فلمساز سنتوش کمار آر ایس نے فلم کی کہانی پر سرقہ کا الزام عائد کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن تھرلر فلم ’دھُرندھر‘، جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، باکس آفس پر کامیابی کے باوجود اب قانونی تنازع کی جانب بڑھ رہی ہے۔
سنتوش کمار کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم ان کی 2023 میں لکھی گئی اسکرپٹ ’ڈی صاحب‘ پر مبنی ہے۔ ان کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اس کی کہانی ان کے آئیڈیا سے ملتی جلتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جس کے خاندان پر حملہ ہوتا ہے، وہ بدلہ لیتے ہوئے متعدد افراد کو قتل کرتا ہے اور بعد ازاں اسے جاسوس کے طور پر بھرتی کر لیا جاتا ہے۔ سنتوش کے مطابق یہی مرکزی خیال فلم ’دھُرندھر‘ میں استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ہدایتکار آدیتیہ دھر نے ان کی کہانی کے بنیادی نکات لے کر اس میں سیاسی عناصر شامل کر دیے۔
سنتوش کمار کے مطابق انہوں نے اپنی اسکرپٹ مختلف بڑے پروڈکشن ہاؤسز جیسے سونی پکچرز، زی اسٹوڈیوز، ٹی-سیریز اور دھرمہ پروڈکشنز کو بھی پیش کی تھی۔
دوسری جانب فلم کے ہدایتکار آدیتیہ دھر اور ان کی ٹیم نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی کہانی مکمل طور پر اصل ہے اور اسے ستمبر 2023 میں رجسٹر بھی کروا لیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ٹیم نے سنتوش کمار کے دعوؤں کو بے بنیاد اور ناقابل قبول قرار دیا ہے، جبکہ یہ معاملہ اب ممکنہ طور پر عدالت تک جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عاطف اسلم کو جرمنی میں برلن بڈی بیئر سے نواز دیا گیا
29 September 2026
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026