نئی دہلی کے بعد رانچی میں بھی طلبا پر بھارتی پولیس کا بدترین لاٹھی چارج
Web Desk
10 August 2026
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں، پیپر لیک اور بدعنوانی کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے، جہاں مظاہرین نے اسمبلی کی جانب مارچ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور بعض مقامات پر لاٹھی چارج بھی کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طلبہ کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے اور پیر کو مظاہرین نے بڑی تعداد میں اسمبلی کی جانب پیش قدمی کی۔ طلبہ جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن (JPSC) اور جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (JSSC) کے امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات اور فوری اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں امیدوار ٹرینوں، بسوں اور دیگر ذرائع سے رانچی پہنچے۔ طلبہ نے ہاتھوں میں بھارتی پرچم اور مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے اسمبلی کی جانب بڑھتے ہوئے پولیس کی قائم کردہ متعدد رکاوٹوں کو توڑ دیا۔ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، تاہم کئی مظاہرین پیچھے ہٹنے کے بجائے آگے بڑھتے رہے۔ اس دوران بعض مقامات پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
طلبہ کا بنیادی مطالبہ مختلف بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور معاملے کی مرکزی تحقیقاتی ادارے (CBI) سے انکوائری کروانا ہے۔ مظاہرین خاص طور پر جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے 2024 کے مشترکہ گریجویٹ لیول (CGL) امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق طلبہ اور ریاستی حکومت کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں، تاہم اہم مطالبات پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ احتجاج کی قیادت کرنے والے دیویندر ناتھ مہتو کئی روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور طبیعت خراب ہونے کے باوجود اسمبلی مارچ میں شریک ہوئے۔ اگرچہ حکومت کا مؤقف ہے کہ اس نے طلبہ کے بیشتر مطالبات تسلیم کر لیے ہیں، لیکن احتجاجی طلبہ حکومتی اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔
دوسری جانب جھارکھنڈ میں بھرتی امتحانات سے متعلق مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے معاملے کے مالی پہلوؤں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں مبینہ پیپر لیک اور بدعنوانی نے لاکھوں امیدواروں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا ہے، اس لیے صرف انتظامی اصلاحات کے بجائے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
11 August 2026
باب المندب کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
11 August 2026
امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
11 August 2026
مغربہ کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 254 ہوگئی، مزید اضافے کا خدشہ
11 August 2026
امریکی فورسز نے ایران جانے والے پاناما پرچم بردار تجارتی جہاز کو روک لیا
11 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ: شاہ سلمان کا مشترکہ کاوشوں پر محمد بن سلمان، شہباز شریف اور اردوان سے اظہار تشکر
11 August 2026
پاکستان، بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
11 August 2026
امریکا کے ایرانی شرائط ماننے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محسن رضائی
11 August 2026