پاکستان، بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کا 9 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
Web Desk
11 August 2026
پاکستان اور بیلاروس کے مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 9 واں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے بیلاروس کا 19 رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں منعقد ہونے والے تکنیکی اجلاس میں تجارت، صنعت، زراعت، بینکاری، محنت، ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیلاروس کے وزیر توانائی ڈزیانس ماروز کی قیادت میں آنے والے اس وفد کے ساتھ وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور بیلاروسی وزیر توانائی کریں گے۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرا کے خطابات اور دوطرفہ مذاکرات ہوں گے، جبکہ اختتام پر جے ایم سی پروٹوکول اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
11 August 2026
باب المندب کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی
11 August 2026
امریکا اور ایران میں امن سمجھوتے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خواجہ آصف
11 August 2026
مغربہ کولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 254 ہوگئی، مزید اضافے کا خدشہ
11 August 2026
امریکی فورسز نے ایران جانے والے پاناما پرچم بردار تجارتی جہاز کو روک لیا
11 August 2026
مکہ دفاعی معاہدہ: شاہ سلمان کا مشترکہ کاوشوں پر محمد بن سلمان، شہباز شریف اور اردوان سے اظہار تشکر
11 August 2026
امریکا کے ایرانی شرائط ماننے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: محسن رضائی
11 August 2026
پٹرول سستا، ڈیزل مہنگا: حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
11 August 2026