LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

سکیورٹی خدشات، ٹرمپ کے گالف کلب میں فضائی دفاعی نظام تعینات

Web Desk

11 August 2026

امریکی دفاعی ویب سائٹ ‘دی وار زون’ کے مطابق ڈرون اور میزائل حملوں کے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیو جرسی میں واقع بیڈمنسٹر گالف کلب پر جدید ایونجر (Avenger) فضائی دفاعی نظام اور سینٹینل ریڈار تعینات کر دیا گیا ہے۔ شائع شدہ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی گالف کھیلنے کے دوران وائرل ہونے والی ان ویڈیوز اور تصاویر کی وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ اس دوران سیکیورٹی خدشات اس وقت مزید بڑھ گئے جب نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (NORAD) کے F-16 لڑاکا طیاروں کو عارضی ‘نو فلائی زون’ کی خلاف ورزی کرنے والے 2 سویلین طیاروں کو بحفاظت ممنوعہ حدود سے باہر نکالنا پڑا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں جب ٹرمپ نے مذاقاً میزائل اور ڈرون خطرات کا ذکر کیا تو فوجی اہلکار نے جواب دیا کہ تمام تر حفاظتی تدابیر پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہیں۔