LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب

آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی انتخابات رکوانا چاہتی ہے: رانا ثناء اللہ

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے سینیٹ میں اپوزیشن کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کا کوئی الزام سامنے نہیں آیا اور تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے یکساں مواقع فراہم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، لیکن کسی جماعت نے انتخابی نتائج یا انتخابی عمل پر باضابطہ اعتراض نہیں کیا۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات تسلیم کیے جا چکے ہیں اور ان پر تحریری معاہدہ بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق بھی متعدد مطالبات منظور کیے گئے۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ بعض حلقے انتخابات کے انعقاد کو روکنا چاہتے تھے، کیونکہ انتخابات کے انعقاد کے بعد ان کے مؤقف کی اہمیت ختم ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات اور معاہدوں پر عملدرآمد کے بعد متعلقہ نمائندوں کو تفصیلی بریفنگ دی، تاہم بریفنگ کے دوران ان کا رویہ غیر مناسب تھا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان سے وفاداری کے حلف نامے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، حالانکہ یہ آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔

دریں اثنا اپوزیشن ارکان نے اپنی سابقہ واک آؤٹ کی کارروائی ختم کرتے ہوئے دوبارہ ایوان میں شرکت کی۔