LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں تیزی آ گئی: امریکی حکام کا دعویٰ بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت زلزلے کے جھٹکے ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر، امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے: ٹرمپ چین کا بھارت کے غیر قانونی قائم کردہ ’’اروناچل پردیش‘‘ کو تسلیم کرنے سے انکار سہ فریقی سکیورٹی معاہدہ آسٹریلیا کو مزید غیر محفوظ بنا دے گا: سابق وزیراعظم میلکم ٹرن طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد 24 لاکھ افغان لڑکیاں ثانوی تعلیم سے محروم اتنے بڑے ہاتھ نہیں بانی کے اکاؤنٹ سے اپنے لئے ٹویٹس کروں: مشعال یوسفزئی محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

Web Desk

13 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے، جہاں پہلے ہی روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمائے کے انخلا اور فروخت کے شدید دباؤ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس 2700 سے زائد پوائنٹس مائنس ہو گیا، جس سے انڈیکس گر کر 1 لاکھ 79 ہزار 448 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 982 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم نئے ہفتے کے پہلے ہی روز انڈیکس نے اپنی نفسیاتی حد گنوا دی اور سرمایہ کاروں کو بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔