LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 2 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا یومِ شہدائے کشمیر،13 جولائی حق، قربانی اور استقامت کا عظیم دن ہے: محسن نقوی امریکا کے سرک، بندر عباس اور جاسک پر حملے، پہلی بار سمندری ڈرون استعمال وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہنہ اڑک کے گاؤں ببری کا دورہ، آپریشن شعبان کا جائزہ لیا مریم نواز کا حقِ خودارادیت کیلئے جان دینے والے کشمیریوں کو خراجِ تحسین امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

قومی ٹیسٹ اسکواڈ دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ؛

Web Desk

13 July 2026

پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول سیریز کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی ہے۔ قومی اسکواڈ اسلام آباد سے براستہ دوحہ اور لندن ہوتا ہوا ویسٹ انڈیز پہنچے گا، جہاں وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت دو اہم ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔ ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل قومی کھلاڑیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے دو روزہ سناریو بیسڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ شیڈول کے مطابق، پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ کر باقاعدہ سیریز سے قبل 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین (ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو) میں کھیلے جائیں گے۔