پاسداران انقلاب نے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے
Web Desk
13 July 2026
ایران نے ‘آنکھ کے بدلے آنکھ’ آپریشن کے تیسرے مرحلے کے تحت خطے میں اپنے دشمنوں کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس میں اردن، کویت اور بحرین میں واقع فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، یہ حملے ان کے ساحلی اڈوں پر ہونے والے امریکی حملوں کا جواب ہیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اردن کے شہزادہ حسن ایئر بیس پر ایندھن کے ٹینک اور اسلحہ ڈپو تباہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ڈرون کمانڈ سینٹر اور ہینگرز کو نشانہ بنایا گیا۔ کویت کے علی السالم اور احمد الجابر ایئربیسز پر بھی شدید حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام اور اسٹریٹجک ریڈار سسٹم تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کویتی فوج نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی نظام دشمن کے اہداف کو ناکام بنانے کے لیے متحرک ہے، جبکہ بحرین میں عوام کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دریں اثنا، پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں دو جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں کسی بھی غیر ملکی فوجی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026