رمشا خان کی بہن کی شادی، نکاح کے انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
Web Desk
22 August 2026
کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی بہن علیشا خان کی شادی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
نکاح کی تقریب دن کی روشنی میں منعقد کی گئی، جہاں نکاح خواں کے سوال پر روایتی اردو جملے “قبول ہے” کے بجائے انگریزی زبان میں رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن اور دولہا نے انگریزی میں اپنے ایجاب و قبول کے مراحل مکمل کیے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ متعدد صارفین نے پاکستانی کلچر اور روایتی اقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نکاح کی مقدس رسم کو روایتی انداز میں ادا کیا جانا چاہیے تھا، جبکہ کچھ صارفین نے دلہن کے لہجے اور انگریزی بولنے کے انداز پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔
دوسری جانب، اداکارہ رمشا خان نے اس تمام تر معاملے اور شادی کی تقریبات کے دوران میڈیا اور کیمروں کی توجہ سے خود کو دور رکھا۔ انہوں نے اپنے شوہر خوشحال خان کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کیا۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026