رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا
Web Desk
18 April 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی رمشا خان اور خوشحال خان نے تمام تر افواہوں کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے آخر کار اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس بڑی خوشخبری سے آگاہ کیا۔
شادی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمشا خان نے روایتی سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، جبکہ خوشحال خان سیاہ رنگ کی شلوار قمیض میں نظر آئے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا، “بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہم خوشی سے یہ خبر شیئر کر رہے ہیں کہ الحمدللہ ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔” انہوں نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نئے سفر کے آغاز پر بے حد شکر گزار ہیں، تاہم انہوں نے مداحوں سے اپنی نجی زندگی کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی بھی درخواست کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں اور نکاح کی چند تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، جس پر رمشا خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویسی کے تحفظ پر زور دیا تھا۔ اب باضابطہ اعلان کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اس نئی جوڑی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی
5 September 2026
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026