ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کی تھی ، بھارتی صحافی کا دعویٰ
Web Desk
3 August 2026
معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے درمیان 90ء کی دہائی میں ڈیٹنگ کی خبریں عام تھیں، تاہم اب دونوں کی مبینہ خفیہ شادی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آنے کے بعد یہ جوڑی ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئی ہے۔
ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سینئر صحافی جیوتی وینکٹیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جوڑے نے اپنے تعلقات کے دوران مبینہ طور پر خفیہ شادی کر لی تھی. صحافی نے بتایا کہ انہیں یہ معلومات فلم “جینٹل مین” کے سیٹ پر بھارتی اداکار چرنجیوی سے ملیں۔ چرنجیوی نے ان سے سوال کیا کہ بحیثیت صحافی وہ رام گوپال ورما اور ارمیلا کی شادی کے بارے میں کیوں نہیں لکھ رہے۔ جب صحافی نے اس دعوے کے ثبوت کے بارے میں پوچھا تو اداکار چرنجیوی نے انکشاف کیا کہ یہ شادی آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہوئی تھی، اور انہوں نے اس پجاری کا فون نمبر بھی فراہم کیا جس نے شادی کی رسم ادا کروائی تھی. خبر شائع کرنے سے قبل جب صحافی نے تصدیق کے لیے ارمیلا ماتونڈکر سے رابطہ کیا تو اداکارہ نے روتے ہوئے کہا کہ “آپ میرے بارے میں اس طرح کیسے لکھ سکتے ہیں، جبکہ آپ مجھے انڈسٹری میں قدم رکھنے کے وقت سے جانتے ہیں”۔ دوسری جانب رام گوپال ورما نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ صحافی کے مطابق ارمیلا، رام گوپال ورما سے قانونی طور پر شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن فلمساز اس وقت یہ قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھے، جو بالآخر ان کی علیحدگی کا سبب بنا۔
واضح رہے کہ اس مبینہ جوڑے نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں رنگیلا، دوڑ، ستیا اور پیار تو نے کیا شامل ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026