LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک

راکھی ساونت کی عمرہ ادائیگی کے بعد لوگوں میں جائے نماز تقسیم کرنے کی ویڈیو وائرل

Web Desk

31 August 2026

مکہ مکرمہ: بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے اور اس مقدس سفر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں مقامی بازار سے 100 سے زائد جائے نمازیں خرید کر لوگوں میں تقسیم کیں۔ ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت حرم شریف کے قریب موجود ہیں اور انہوں نے نیپال میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی ہے۔

راکھی ساونت کی جانب سے یہ مناظر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے اس نیک عمل کو سراہا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت اس سے قبل بھی عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔