جیل سے رہائی کے بعد راجپال یادیو کا پہلا بیان سامنے آگیا
Web Desk
17 February 2026
بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار راجپال یادیو کو دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے عارضی ضمانت ملنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
راجپال یادیو کو تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپوں کے چیک باؤنس اور قرض کے تنازعے کے سلسلے میں قید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکار نے دسمبر 2025 میں عدالت میں پیش ہونے کے بعد خود کو حکام کے حوالے کیا تھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد انہیں 18 مارچ 2026 تک عارضی ضمانت دے دی ہے، جس کے تحت وہ حتمی فیصلے تک رہا رہ سکیں گے۔جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجپال یادیو نے مداحوں اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا 30 سالہ فلمی کیریئر 2027 میں مکمل ہو جائے گا اور وہ آئندہ بھی لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے دوران پورے ملک اور بالی ووڈ نے ان کا ساتھ دیا، جس کی بدولت وہ تقریباً 200 سے 250 فلموں میں کام کر سکے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر مجھے کسی الزام کا سامنا کرنا پڑا ہے تو میں اس کا جواب بھی دوں گا اور عدالت میں پوری طرح پیش ہوں گا۔‘‘
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026