سپر سٹار رجنی کانت نے خاکروب خاتون کو سونے کی چین گفٹ کردی
Web Desk
5 February 2026
چنئی: بھارت کے معروف اداکار رجنی کانت نے ایک صفائی کرنے والی خاتون پدما کی غیر معمولی ایمانداری کو سراہتے ہوئے اسے سونے کی چین بطور تحفہ پیش کی، جس پر سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ ماہ چنئی میں ایک مندر کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک کی صفائی کے دوران پدما کو زیورات سے بھرا ایک بیگ ملا۔ پدما نے وہ بیگ اپنے پاس رکھنے کے بجائے فوراً پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے ذریعے زیورات کے اصل مالک کو واپس کر دیا۔
ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے بھی پدما کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے اسے ایک لاکھ بھارتی روپے نقد انعام دیا۔
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے پدما کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا اور اس کی ایمانداری کے اعتراف میں اسے سونے کی چین پیش کی۔ اداکار کی ٹیم نے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بھرپور سراہا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات معاشرے میں ایمانداری اور انسانیت کا مثبت پیغام دیتے ہیں اور عوام کے لیے حوصلہ افزا مثال قائم کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026