رجب بٹ کی شادی خطرے میں، سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری
Web Desk
10 January 2026
تنازعات کی زد میں رہنے والے مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ ذاتی زندگی، قانونی مسائل اور بے باک بیانات کے باعث اکثر زیرِ بحث رہنے والے رجب بٹ حال ہی میں وکلا سے مبینہ جھگڑے کے بعد بھی سرخیوں میں آئے تھے۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باوجود رجب بٹ اپنے مداحوں کی بھرپور حمایت رکھتے ہیں۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 83 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 29 لاکھ فالوورز ہیں۔
حالیہ دنوں میں قانونی مشکلات کے ساتھ ساتھ ان کی ازدواجی زندگی بھی مبینہ طور پر تناؤ کا شکار ہے، کیونکہ ان کے سالے عون محمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
اس صورتحال پر اب رجب بٹ نے خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور سالے کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید آڈیو ریکارڈنگز اور اسکرین شاٹس موجود ہیں اور وہ اب اس معاملے کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اس معاملے پر فریقِ مخالف کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026