ایمان فاطمہ کے بھائی نے رجب بٹ تنازع پر خاموشی توڑی
Web Desk
21 February 2026
پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری گھریلو تنازع اب عوامی بحث کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس حوالے سے ایمان کے بھائی آئون نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے آن لائن بیانات کا مقصد صرف اپنی بہن کا دفاع کرنا تھا، خاص طور پر اس نازک وقت میں جب وہ حاملہ تھیں۔
آئون کا کہنا تھا کہ انہوں نے رجب کو ذاتی طور پر نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف اپنی بہن کی حمایت کی۔ ویزا مسترد ہونے کے حوالے سے انہوں نے ایک اہم بات کہی کہ انہیں اس معاملے کی مکمل حقیقت معلوم نہیں تھی اور وہ نہیں جانتے کہ ویزا واقعی مسترد ہوا تھا یا یہ محض رجب کا ایک دعویٰ تھا، تاہم ابتدائی طور پر خاندان نے رجب کی بات پر ہی یقین کیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رجب بٹ نے ایک لائیو سیشن میں ایمان کے بھائی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ کچھ نجی ویڈیوز اور چیٹس لیک کی گئی ہیں۔ رجب نے ایمان کے ساتھ اپنے مالی اخراجات اور دیگر معاملات کی بھی وضاحت کی تھی۔ آئون نے اعتراف کیا کہ عوامی سطح پر اس معاملے کو لانے سے تنازع بڑھ گیا، لیکن وہ اپنی بہن کے ساتھ کھڑے ہونے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026