نیتن یاہو نے کلنٹن، اوباما، بش اور بائیڈن سے ایران پر حملے کی درخواستیں کیں: سابق وائٹ ہاؤس چیف
Web Desk
4 April 2026
واشنگٹن: سابق وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف راہم ایمینوئل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے صدر بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، باراک اوباما اور اب جو بائیڈن سے مسلسل یہ مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی کی جائے۔ ایمینوئل کے مطابق، ان تمام صدور نے نیتن یاہو کی درخواستوں پر جنگ کے خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا، لیکن ہر بار یہ نتیجہ نکلا کہ ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ امریکی قومی مفاد میں نہیں ہے۔
راہم ایمینوئل نے امریکی نظامِ حکومت اور کمانڈر ان چیف کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بائبل پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھاتا ہے اور وہی فوجیوں کی جانوں کا حتمی فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک جذباتی مثال دی کہ “اب دو بچوں کے باپ، جن کے 7 ماہ کے جڑواں بچے ہیں، کبھی اپنے والد کو نہیں دیکھ سکیں گے اور ان کے گھر میں ایک کرسی ہمیشہ خالی رہے گی”۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کا فیصلہ صدر کا ہوتا ہے، اس لیے کسی دوسرے ملک یا شخصیت کو موردِ الزام ٹھہرانا بے معنی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ
7 September 2026
روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی
7 September 2026
جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا
7 September 2026
امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر
7 September 2026
ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ
7 September 2026
ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز
7 September 2026
امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا
7 September 2026
بھارتی پولیس اہلکار کے پاس برصغیر کی تاریخ کی عکاسی کرتا قدیم سکوں کا ذخیرہ
7 September 2026